10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ملکہ ترنم نور جہاں کو 18برس بیت گئے


شوبز

24/Dec/2018

News Viewed 1583 times

ملکہ ترنم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کوعظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی دھرتی قصور میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا نام اللہ وسائی رکھا گیا۔ میڈم نور جہاں نے 9 سال کی عمرمیں گلوکاری کا آغاز کیا۔

آگے بھی پڑھیں: علی اعجاز دنیا فَانی سے رخصت ہو گئے


ملکہ ترنم کے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور انہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران کئی ملی نغمے گائے اور ان گیتوں سے پاکستانی فوج اورعوام کا حوصلہ بلند ہوا, میڈم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں، لیکن آج بھی ان کے گائے گیت عوام میں بے پناہ مقبول ہیں۔ انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا, قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئیں جہاں پرانہوں نے اداکاری اورگلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ نور جہاں نے دوپٹہ، گلنار، انتظار، لخت جگر، کوئل اور انار کلی میں کام کیا۔ میڈم نورجہاں نے ایک ہزار فلموں کے لئے گیت گائے۔

متعلقہ خبریں